وز یر اعلی بلو چستا ن کا کا مسیٹس انسی ٹیوٹ برائے انفا رمیشن ٹیکنا لوجی کے طلبا کیلئے پی ایچ ڈی وظائف کا خیر مقدم

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) یوتھ مو بلا ئز یشن کیمپین کے تحت بلو چستا ن کی مختلف جا معات کے نما یاں پو زیشنز حاصل کرنیو الے طلباء و طالبات میں بین الاصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیر اعلی بلو چستان کی سر برا ہی میں حکومت بلوچستان اورپاک آرمی کے تعاون سے کو ئٹہ تا اسلام آبا تعلیمی و تفریح دورہ کا اہتما م کیا گیا ۔

طلبا و طالبات کے وفد نے وزیر اعلی بلو چستان کی قیا دت میں کامسیٹس دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اس مو قع پر وز یر اعلی بلو چستا ن نواب ثنا ء اللہ زہری نے کا مسیٹس انسی ٹیوٹ برائے انفا رمیشن ٹیکنا لوجی اسلام آباد کی طرف سے بلو چستان کے طلباء کیلئے پی ایچ ڈی وظائف کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلو چستان کے طلباء کا مسیٹس کے اس اقدام سے بھر پورفا ئدہ اٹھا ئیں گے ، انہوں نے کامسیٹس انسی ٹیوٹ برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو حالیہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبا رکبا دبھی پیش کی ، ریکٹر کامسیٹس انسی ٹیوٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر جنید ذ یدی نے طلباء طا لبات کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کا مسیٹس دورہ پر طلبا ء و طالبات کا شکریہ اداکیا اورحکومت بلوچستان اورپاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے درمیان تعلیمی اور تفریحی دورہ جات بھائی چارہ ،امن اورمحبت کے فرو غ کیلئے از بس ضروری ہیں ، کا مسیٹس بلو چستان حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جا ری رکھے گی، تعلیمی میدان میں ترقی غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے بغیرممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انکامزید کہنا تھا کہ نمایاں پو زیشنز حاصل کرنیو الے طلبا و طالبات ملک کا اثاثہ اور قابل فخرہیں ، وفد نے اسلام آباد کی دیگر جامعات جن میں قائداعظم یونیو رسٹی ، نسٹ ، بین الاقومی اسلامی یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شامل ہیں کابھی تفصیلی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :