گوجرانوالہ ،پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں3 ملزمان مارے گئے

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) گوجرانوالہ میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں3 ملزمان مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق کلرآبادی کے قریب4 ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے ایک ملزم کی شناخت نومی کے نام سے ہوئی جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :