قطر ایئر لائن سے آنے والا مطلوب ملزم کو ملتان ائیرپورٹ پر دھر لیا گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) قطر ایئر لائن سے آنے والے مسافر کو امیگریشن حکام نے ملتان ائیرپورٹ پرگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سے ملتان آنے والے مطلوب ملزم کو ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر محمد سلیم ایف آئی اے کو مطلوب تھا جبکہ اس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا جسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :