غذر میں کار کے دریا میں گر نے سے 3بہنیں لاپتہ ، والدین کو بچا لیا گیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:31

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں یاسین نوہ پل کے قریب کار دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں تین بہنیں لاپتہ جبکہ والدین کو بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غذر کے علاقہ یاسین نوہ پل کے قریب کارتیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں تین بہنیں لاپتہ ہو گئیں۔ مقامی افراد نے کار میں سوار میاں بیوی سمیت تین افراد کو بچا لیا تاہم ان کی تینوں بیٹیاں دریا میں لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم لاپتہ ہونے والی تینوں لڑکیوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :