چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی تھی ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری بربریت اوراڑی حملے کے بعد پاکستان پربے بنیاد الزامات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :