جدہ:ہیلتھ انشورنس کا دوسرا مرحلہ اگلے ماہ شروع کر دیا جائے گا:کونسل فار ہیلتھ انشورنس

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:31

جدہ:ہیلتھ انشورنس کا دوسرا مرحلہ اگلے ماہ شروع کر دیا جائے گا:کونسل ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30ستمبر 2016ء): سعودی کونسل فار ہیلتھ انشورنس نے مطابق ہیلتھ انشورنس کے دوسرے مرحلے کا آغاز اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایسی کمپنیاں جن کے ملازمین کی تعداد 50سے لیکر99افراد پر مشتمل ہوگی اس مرحلے میں بنائے جانے والے نئے قوانین پر عمل پیرا ہونے کی پابند ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں 100ملازمین سے زائد پر مشتمل کمپنیوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس قوانین کا اجراء کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام کمپنیوں کو اپریل 2017سے پہلے ہیلتھ انشورنس کے تمام مراحل میں مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ ملازم ، اس کی فیملی کی تمام ہیلتھ انشورنس کی پالیسی پر عمل کریں۔ لیکن نئے قانون کے مطابق کمپنی کسی بھی کمپنی میں ملازمت کرنے والے فرد کے والدین یا بہن بھائیوں کو ہیلتھ انشورنس کے زمرے میں شامل نہیں کر سکتی ہے۔ ہیلتھ انشورنس کے نئے قانون کے مطابق صرف ملازم ، اسکی بیوی اور بچوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔