پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی حقیقت سامنے آگئی، بھارتی فوجی نے بھانڈا پھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 11:27

پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی حقیقت سامنے آگئی، بھارتی فوجی نے بھانڈا ..

پٹھانکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : بھارتی ائیر بیس پٹھانکوٹ پر حملے کی حقیقت اور بھارتی کا جھوٹ کھُل کر سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ بھارتی فوجی نے بتایا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ تو ضرور ہوا تھا لیکن کوئی بھی بھارتی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پٹھانکوٹ ائیر بیس پر جب حملہ ہوا کسی بھی بھارتی فوجی کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا۔ لہٰذا حملہ ہوتے ہی ہم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور کسی بھارتی فوجی کو گولی بھی نہیں لگی۔ یاد رہے کہ 2 جنوری 2016ء کو بھارتی ائیر بیس پٹھانکوٹ پر حملہ ہوا ، بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں 7 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بھارت نے پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا لیکن اب بھارت کا جھوٹ کھُل کر سامنے آگیا ہے اور بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ان کا اپنا ہی فوجی ہے۔