پاکستان کو بھارتی دراندازی کو ثبوت مل گیا، گرفتار بھارتی سپاہی کی شناخت ہو گئی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 11:12

پاکستان کو بھارتی دراندازی کو ثبوت مل گیا، گرفتار بھارتی سپاہی کی شناخت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : گذشتہ روز ایل او سی پر پاکستان میںموجود سیکٹرز پر بھارت کی جانب سے دراندازی کی گئی جس کاثبوت پاکستان کو مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی افواج کیجانب سے دراندازی کرنے کی کوشش میں پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے ایک سپاہی کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سپاہی چندو لال بابو 15 دیگر فوجیوں کے ساتھ نکیال سیکٹر سے دراندازی کر رہے تھے ، ذرائع نے بتایا کہ چندو بابو لال چوہان کا تعلق اکیاسی آرمر رجمنٹ سے ہے ، جو پاکستان کی حراست میں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ پاکستان کی حراست میں موجود اہلکار غلطی سے پاکستان چلا گیا تھا۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایل او سی پر سخت ترین سکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہے کہ سرحد پار سے کوئی فجی یا کوئی بھی شخص غلطی سے سرحد پار کر کے دوسری طرف پہنچ جائے۔ تاہم ان سوالات پر بھارت مکمل طور پر خاموش ہے اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :