سرجیکل اسٹرائیک نہیں ، سرحد پارشیلنگ کی گئی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا عرب ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:02

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے سرحد پارشیلنگ کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو بھی پکڑا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ایٹمی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیں، بھارتی جارحیت سے خطے میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کر کے ان کی توجہ بھارتی جارحیت کی جانب دلائی، اقوام متحدہ کی مندوب نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے باز رکھے۔ انھوں نے مذید کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔