بھارت کیساتھ جنگ کا امکان، حکومت نے پی ایس او کو ہنگامی بنیادوں پر تیل ذخیرہ کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 ستمبر 2016 21:59

بھارت کیساتھ جنگ کا امکان، حکومت نے پی ایس او کو ہنگامی بنیادوں پر تیل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر۔2016ء) حکومت نے پی ایس او کو ہنگامی بنیادوں پر تیل ذخیرہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے آغاز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے آغاز کے خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان بھی متحرک ہو گئی ہے۔ حکومت نے اس تمام صورتحال میں پی ایس او کو ہنگامی بنیادوں پر تیل ذخیرہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :