لائن آف کنٹرول پر آپریشن میں 25 فوجیوں نے حصہ لیا، آپریشن بھمبھیر، کیل، ٹاٹا پانی اور لیپا کے علاقوں میں کیا گیا جس میں 38 لوگوں کو ہلاک کیا گیا: بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 ستمبر 2016 21:44

لائن آف کنٹرول پر آپریشن میں 25 فوجیوں نے حصہ لیا، آپریشن بھمبھیر، کیل، ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر۔2016ء) بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن کی مضحکہ خیز کہانی سامنے لے کر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے جمعرات کی صبح لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس حوالے سے جھوٹی اور مضحکہ خیز خبریں دینے کیلئے مشہور بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی جانب سے مضحکہ خیز کہانی جاری کی گئی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے بھارتی فوج کے خود ساختہ آپریشن کی اندرونی کہانی معلوم کر لی ہے۔ بھارتی فوج کے 25 کمانڈوز جمعرات کی آدھی شب کو ایک ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہیں اور پھر وہاں اتر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بھارتی کمانڈوز رینگتے ہوئے ساڑھے 3 کلومیٹر کے علاقے تک گھس جاتے ہیں اور بھمبھیر، کیل، ٹاٹا پانی اور لیپا کے علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی ساختہ ہتھیاروں سے کاروائی کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔

اس دوران 38 دہشت گرد ہلاک کر دیے جاتے ہیں جبکہ 2 پاکستانی فوجی بھی نشانہ بنتے ہیں۔ اس آپریشن کے دوران 2 بھارتی کمانڈوز کو معمولی زخم آتے ہیں اور پھر وہ صبح 4:30 بجے آپریشن مکمل کرکے باآسانی لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب واپس چلے جاتے ہیں۔