عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کے کیمروں کو خفیہ ملاقات کی کوریج سے روک دیا
جمعرات 29 ستمبر 2016 19:41
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کے کیمروں کو خفیہ ملاقات کی کوریج سے روک دیا ہے۔ انہوں نے یہ احکامات اس وقت جاری کیے جب وہ اپنی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے رائیونڈ مارچ کوکامیاب کرانے کی اور جلسہ میں نئی احتجاجی تحریک کے اعلان سے متعلق تبادلہ خیال کررہے تھے۔
تینوں رہنماؤں نے آج ہونے والے جلسے کے انتظامات اور تبادلوں کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
اس سے قبل عمران خان نے اپنی پارٹی کے مختلف رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور مارچ اور جلسے پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن میں بھی ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رائیونڈ مارچ اور اڈا پلاٹ جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اڈا پلاٹ کا دورہ کیا جہاں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی کمیٹی کو مختلف ہدایات جاری کیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.