قطر:والدین اپنے بچوں کے سکول یونیفارم کہیں سے بھی خرید سکتے ہیں: وزارتِ تعلیم

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:46

قطر:والدین اپنے بچوں کے سکول یونیفارم کہیں سے بھی خرید سکتے ہیں: وزارتِ ..

قطر :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): وزارتِ تعلیم کی طرف سے قطر میں موجود نجی اور سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی جگہ سے بچوں کے سکول یونیفارم خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی نجی یا سرکاری سکول انتظامیہ کی طرف سے بچوں یا والدین پر ایسی کسی بھی قسم کی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ وزارتِ تعلیم کے ترجمان کا کہناہے کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ سکول یونیفارم خریدتے وقت کوالٹی کا خیال رکھیں ۔سکول انتظامیہ کی طرف سے رنگ ، کپڑے وغیر ہ کے بارے میں دی جانے والی ہدایات کو نظر انداز کیئے بغیر کہیں سے بھی یونیفارم خرید سکتے ہیں۔