فیصل آباد:بھارتی فورسزکی فائرنگ سے شہید امتیازکی میت گھرپہنچا دی گئی

میت پہنچنے پرعلاقے کی فضا نعرہ تکبیراورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔میڈیا رپوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 ستمبر 2016 17:59

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) :ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید امتیازکی میت گھر پہنچا دی گئی،میت پہنچنے پرعلاقے کی فضا نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے 2فوجی شہید ہوگئے۔تاہم آج شہید امتیاز کی میت انکے آبائی گھر فیصل آباد پہنچا دی گئی ہے،میت گھر پہنچتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :