کویت سٹی: سکو ل بس حادثے میں 17 طالب علم زخمی

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:53

کویت سٹی: سکو ل بس حادثے میں 17 طالب علم زخمی

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): کویت سٹی کے علاقے جہرہ روڈ پر صبح سویرے سکول بس حادثے میں تقریباََ17طالب علم زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ بس حادثے کے بعد نو ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں۔ جن کے ذریعے تمام زخمی طالب علموں کو جہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی حکام کا کہناہے کہ زخمی طالب علموں میں سے 9معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔زخمی ہونے والے طالب علموں کی عمر 8سے 12سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے ۔