پاک بھارت تناؤ جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے ،بھارت کبھی پانی بند کرنے توکبھی حملوں کی دھمکی دیتا ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاک بھارت تناؤ جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہیبھارت کبھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے اور کبھی حملے کرنے کی دھمکی دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کا ذمہ دار بھارت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی حملے اور کبھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔(خ م)