قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکا جی ایچ کیوکا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پارلیمنٹرین کوجی ایچ کیو میں خوش آمدید کہا،سہیل منصورنے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا،ڈی جی ملٹری آپریشنزنے کمیٹی کوملک کی موجودہ سرحدی سکیورٹی صورتحال،خطرات اورفوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 ستمبر 2016 17:11

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکا جی ایچ کیوکا دورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے جی ایچ کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پارلیمنٹرین جی ایچ کیو میں آمد پر خوش آمدید کہا،جس پر کمیٹی چیئرمین نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے کمیٹی ارکان سے قومی سلامتی کے امور پر گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ قوم کو امن اور جنگ دونوں میں پاک فوج کی شاندار کاکردگی پر فخرہے۔ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ملک کی موجودہ سرحدی سکیورٹی صورتحال،خطرات اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔جبکہ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کو دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔جس پر کمیٹی ارکان نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔