ماضی میں ہونیوالے کرپشن کو جلد منظر عام پر لایا جائیگا،عبدالمجید خان اچکزئی

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہونیوالے کرپشن کو جلد منظر عام پر لایا جائیگا اور کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کی جائیگی ماضی میں جتنی کرپشن ہوئی ہے ان کا حساب دینا ہو گا اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو چکی ہے اور اگر یہ رقم صوبے کے ترقی وخوشحالی پر خرچ ہو تے تو عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہو تے لیکن بد قسمتی سے ماضی میں حکومتوں نے ریکارڈ کرپشن کی اور آج اپنے آپ کو بچانے کیلئے سرتوڑ کو شش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومت میں شامل سابقہ وزراء نے مختلف محکموں میں ریکارڈ کرپشن کی جس کو ہم آہستہ آہستہ عوام کے سامنے منظر عام پر لائیں گے تاکہ عوام کو پتہ چل جائے کہ ہم کن لو گوں کو ووٹ دیا اور آئندہ عوام بھی اپنا ووٹ ان لو گوں کو دینگے جو عوام کے حقیقی نمائندے ہو نگے کرپشن پر کوئی عذرقبول نہیں اور جس کے خلاف بھی کرپشن ثابت ہوئی ان کو عوام کے عدالت کے سامنے لایا جائیگا ماضی میں روٹ سیکٹر میں جتنی کرپشن ہوئی ہے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سابقہ وزراء اپنے آپ کو بچانے کیلئے ٹھیکیداروں کو تحفے میں گاڑیاں اور بنگلے دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو بچایا جا سکے لیکن ہم ان کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :