سینیٹر رحمن ملک سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سینیٹر رحمن ملک سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ۔ بین الاقوامی صورتحال خصوصاً دونوں ممالک کے تعلقات سے تمعلق گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای تھامس نے ملاقات کید وران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمن ملک سے بطور وزیر داخلہ باہمی تعلقات اور حکومتی معاملات احسن طریقے سے انجام پائے گئے۔

سینیٹر رحمن ملک سے مل کر ان کا بطور وزیر داخلہ وقت کو یاد کر رہا ہوں جو قابل تحسین رہا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ہمارے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ مسٹر تھامسن ایک منجھے ہوئے سفارت کار ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ان کی بدولت تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔