کوئٹہ،وکلاء تنظیمیں محرم الحرام کے بعد سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گی

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں وکلاء احتجاجی ریلیاں نکالیں گے شہید وکلاء کے قا تلوں کو سامنے لایا جائے واقعہ کی تحقیقات سے متعلق وکلاء کو تا حال آگاہ نہیں کیا گیا واقعہ میں ملوث عناصر کے گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی، علی احمد کرد، منیراحمد کاکڑ اور نصیب اللہ ترین سمیت دیگر وکلاء نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کیا وکلاء نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ضلع کچہری سے پریس کلب تک ریلی نکالی اس موقع پر وکلاء نے واقعہ میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے وکلاء کو ٹارگٹ کیا گیا حکومت اگر واقعی سنجیدہ ہے تو واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کریں سانحہ8 اگست دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا ظلم تھا شہید وکلاء کے قا تلوں کو سامنے لایا جائے سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کے گرفتاری ہمارا جائز مطالبہ ہے وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد ملک بھر میں وکلاء احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کے گرفتاری تک ہمار ا احتجاج جاری رہے گا واضح رہے کہ وکلاء کے ہڑتال کے باعث عدالتوں میں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بلوچستان بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :