اسلام ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا غیر قانونی تقرریوں کے خلاف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقد م

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) اسلام آبادہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے غیر قانونی تقرریوں کے خلاف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقد م کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سپریم کورٹ میں پٹیشنر کے وکیل عارف چوہدری نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 85 کی روشنی میں غیر قانونی تقرریاں کرنے والے عہدوں سے مستعفی ہوں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل نہ ہوا تو بار ذمہ داروں کے خلاف راست قدم اٹھائے گی۔سپریم کورٹ میں پٹیشنر کے وکیل عارف چوہدری نے کہا کہ جن ججز کے خلاف فیصلہ آیا ان کو بھی گھر جانا چاہیے۔ورنہ بار ان وک گھر بھجوائے گی۔سیکرٹری بار ایسوسی ایشن وقاص ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے غیر قانی تقرریوں کیخلاف تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ہم سے 2007میں ججز تحریک چلائی لیکن ججز کی بحالی کے بعد بھی حالات بہتر نہیں ہوئے ۔