عمان پوسٹ نے مسقط میں ڈور ٹو ڈور سروس متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:46

عمان پوسٹ نے مسقط میں ڈور ٹو ڈور سروس متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): عمان پوسٹ کے ترجمان نے مقامی اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئند ہ کچھ روز میں مسقط کے مختلف علاقوں میں عمان پوسٹ کی طرف سے ڈور ٹو ڈور سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ عمان پوسٹ فی الوقت مسقط میں خطوط اور پارسل پہنچانے کی سروس فراہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں دفاتر تک سروس فراہم کرنے کے بعد عمان پوسٹ نے اپنی سروسز کو آہستہ آہستہ بڑھانا شروع کر دیا ہے ۔ اب ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے گھروں تک ڈاک اور پارسل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر ایک علاقے میں سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔اگلے ماہ تک مسقط کے متعدد علاقوں میں اس سروس کو پھیلا دیا جائے گا۔