جنگی جنون میں مبتلا ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) جنگی جنون میں مبتلا ہندوانتہا پسندوں نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے عبد الباسط کو تین بار دھمکی آمیز کالیں کی ہیں اور فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتخانے نے بھارت نہیں چھوڑا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ہندو انتہا پسندوں نے عبد الباسط سے کہا کہ پاکستان کشمیر کے حق میں آواز اٹھانا چھوڑ دے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے کو بھی فوری طور پر ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :