ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کی نائن الیون کے متاثرین کی طرف سے سعودی عرب پر ہرجانے کامقدمہ دائر کرنے کی مذمت

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیرڈاکٹر محمد زبیر ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب صدور مولانا محمد امجد خان ، حافظ عاکف سعید ، حافظ عبدالرحمن مکی ، ابتسام الٰہی ظہیر ، پیر عبدالرحیم نقشبندی اور مولانا ملک عبدالرؤف نے امریکی ایوان نمائندگان سینٹ کی جانب سے نائن الیون کے متاثرین کی طرف سے سعودی عرب پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کے بل کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کہاکہ یہ اسلام دشمنی پر مبنی اقدام ہے ۔ نائن الیون کا سانحہ اپنی جگہ لیکن آج تک دنیا کے سامنے اس کی آزادانہ تحقیقات اور شواہد سامنے نہیں آسکے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سانحہ نائن الیون میں امریکہ کے اندر کے لوگ ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عراق پر ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر امریکہ ، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے حملہ کر کے عراق کو تہس نہس کر دیا اور آج برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے کے سربراہ عراق میں جنگ کو اپنی غلطی قرار دے رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت عالم اسلام کے تمام ممالک اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پر نائن الیون کے متاثرین کی جانب سے ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اقدام امریکی صدر کی شاطرانہ چال اور عالم اسلام کے مقدس مقامات کی آزادی ، حرمت، خود مختاری ، سلامتی اور معیشت پر حملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :