دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:20

دبئی: متحدہ عرب امارات میں  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مہینے کے لیے پیٹرول سمیت ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیاہے ۔ اضافے کے بعد سپر 98کی قیمت 1.75درہم فی لیٹرسے بڑھا کر 1.81درہم فی لیٹرکر دی گئی ہے ۔ سپیشل 95کی قیمت 1.64 درہم سے بڑھا کر 1.70درہم فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ ای ۔پلس 91کی نئی قیمت 1.63فی لیٹرکر دی گئی ہے ۔ رواں ماہ ای ۔

(جاری ہے)

پلس کی قیمت 1.57درہم فی لیٹررہی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ۔ڈیزل پرانی قیمت1.72فی لیٹر سے بڑھا کر 1.76درہم فی لیٹرکر دی گئی ہے ۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات کی تیل کی قیمتوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ منسلک کیا ہو اہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پہلی اکتوبر سے کیا جائے گا۔