صوابی، موٹر و ے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:18

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) موٹر و ے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ،موٹر وے رن وے کے قریب ایم ون بیٹ 3لوکیٹ 411چچ انٹرچینج پر موٹر کا رنمبر RI344کو روکا ،موقع پر موجود انسپکٹر رمضان ،عدنان ،منیر،اورنگ زیب نے تلاشی لی موٹر کار سے 20ہزار کارتوس ،تین کلاشنکوف ،11پستول 9MMچار عدد ،12بور گن14عدد، شارٹ گن 9عددبرآمد کرلئے ،اسلام آباد میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کیلے اسلحہ لایا جا رہا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :