بھارتی میڈیا حواس کھو بیٹھا ، بھارت کے جھوٹ کا پلندہ کھل کر سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 16:15

بھارتی میڈیا  حواس کھو بیٹھا ، بھارت کے جھوٹ کا پلندہ کھل کر سامنے آگیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پلندہ ایک مرتبہ پھر سے کھُل کر سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان پر بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس رات گئے شروع کی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج رات گئے پاکستان میں داخل ہوئیں لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرتی بھارتی افواج کی تصویریں دن کی روشنی میں لی گئی ہیں۔ان تصاویر اور بھارتی میڈیا کے بھونڈے دعووں سے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر بھارت کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ شاید بھارت حواس باختہ ہو گیا ہے اور اسے یہ دھیاں نہیں رہا کہ اس کی دکھائی گئی تصاویر ان کے دعووں سے میچ نہیں کرتیں۔

متعلقہ عنوان :