رائے ونڈ کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:11

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) رائے ونڈ کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کو جانیوالے تمام راستوں پر کنٹینرز رکھوا دئیے گئے ہیں کوٹ رادھا کشن سے رائے ونڈ آنیوالی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے پریم نگر کے قریب کوٹ رادھا کشن پولیس نے کنٹینر رکھوا دئیے ہیں جبکہ مسافر بسوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کا عمل جاری ہے ریلوئے سٹی پھاٹک سمیت دیگر اہم علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جو جلسہ عام میں شرکت کرنیوالے افراد کی نگرانی بھی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :