Live Updates

رائے ونڈ اڈا پلاٹ پر تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سکیورٹی پلان تیار

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) رائے ونڈ اڈا پلاٹ پر تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اڈا پلاٹ پر تحریک انصاف کے جلسہ عام کی حفاظت کیلئے 8ایس پی ،13ڈی ایس پی ،54انسپکٹر مجمع کو کنڑول کرینگے جبکہ خواتین شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 1خاتون ایس پی اور 120خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگی ۔ اس کے ساتھ جلسہ گاہ کی اردگرد 7ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز رائے ونڈ روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے مکمل بند کرکے متبادل راستے دئیے گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات