سکردو شہر میں بھی گلگت کی طرح سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے جائینگے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:05

گلگت ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سکردو شہر میں بھی گلگت کی طرح سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے جائینگے جس کے لیے ایک منصوبے کی منظوری دی جائیگی۔ سکردو شہر کو جرائم سے پاک شہر بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ سکردو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سکردو میں تمام بنک اور کمرشل پلازوں کو پابند کیا جائے کہ وہ بیرونی مقامات پر بھی سی سی ٹی وی کمیرے لگائیں ۔ سکردو شہر کو بھی صاف اور مثالی شہر بنانے کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا افتتاح جلد کیا جائیگااور صفائی کے حوالے سے قوانین بنائے جائینگے ۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے سکردو شاہراوں کے پیچ ورک پر کام میں سستی کا نوٹس لیتے ہوئے کام میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے ۔