شارجہ: ایس آر ٹی اے کی طرف سے نئے ہجری سال کے موقع پر مفت پارکنگ کی سہولت کا اعلان

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:02

شارجہ: ایس آر ٹی اے کی طرف سے نئے ہجری سال کے موقع پر مفت پارکنگ کی سہولت ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( ایس آر ٹی اے ) نے نئے ہجری سال کے موقع پر مفت پارکنگ کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ نئے ہجری سال کا آغاز اتوار کے روز ہورہا ہے ۔ اس طرح پورے شارجہ میں تمام پیڈ پارکنگ لاٹس ایک دن کے لیے بالکل مفت ہو ں گی۔

(جاری ہے)

شارجہ میونیسپیلٹی کے ڈائریکٹر عاطف الضرونی کا کہناہے کہ اتوار کے روز ہر جگہ پارکنگ مفت ہو گی۔ پیر کے روز سے دوبارہ معمول کی پارکنگ فیس وصو ل کی جائے گی ۔ الضرونی کا مزید کہناتھا کہ خوشی کے مواقعوں پر پارکنگ کی سہولت فری کرنے کا مقصد شہریوں کی خوشیوں کو بڑھانا ہے ۔ فری پارکنگ کی سہولت ملنے پر شہریوں نے شارجہ روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ حکام کی اس کاوش کو سراہا ہے ۔