پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستانی فنکاروں سے بالی وڈ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 15:51

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستانی فنکاروں سے بالی وڈ کا بائیکاٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے تمام تر پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں سے بالی وڈ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی ایک پوسٹ میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد اب وقت آ گیا ہے تمام پاکستانی فنکار و اداکار بالی وڈ اور بھارتی انڈسٹری کا بائیکاٹ کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ بھارتی مواد دیکھنے سے بھی گریز کریں ۔ واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند اس سے قبل بھی بھارت میں مقیم پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد افضل خان کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :