بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کشمنر کو دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ۔‌ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 15:31

بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کشمنر کو دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشین کے ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز فون کام موصول ہوئی۔ ٹیلی فون پر نا معلوم شخص نے دھمکی دی کہ آپ کے لیے بہتر ہے کہ اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں تاہم اب یہ سلسلہ پاکستانی ہائی کمیشن تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :