خواجہ آصف کے شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں قانونی نکات پر دلائل مانگ لیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 15:29

خواجہ آصف کے شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ پر اسلام آباد ہائیکورٹ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف کے شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں قانونی نکات پر دلائل مانگ لیے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ان کی تضحیک پر وزیراعظم کو مداخلت کرنا چاہیے تھی ، کل کوئی دوسرا شخص وزیراعظم کے گھر کی خواتین کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر بات عدالت میں جا پہنچی ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ جواب میں شیریں مزاری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا یہ پارلیمنٹ کی کاروائی کا نہیں ، ہتک عزت کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیریں مزاری نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے 8 جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں انکے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور وڈیوز سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا جائے کہ خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بجھوائیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے آئندہ سماعت پر قانونی نکات کے حوالے سے دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :