آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمے کے ملازمین اور ذیلی دفاتر کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے ٹول فری نمبر جاری کردیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:25

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمے کے ملازمین اور ذیلی دفاتر کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے ٹول فری نمبر جاری کردیا گیا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق آڈیٹر جنرل کے دفتر میں شکایات کے اندراج کیلئے ٹول فری نمبر 0800-22999 جاری کردیا گیا ہے جس پر کوئی بھی شہری اپنی شکایات درج کرواسکے گا اور شکایات کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق شکایات کنندہ اسٹام پیپر پر بیان حلفی کیساتھ نام ،عہدہ،مکمل پتہ اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ شکایات درج کراسکے گا۔شکایات کنندہ کیلئے متعلقہ دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگااور شکایت کے اندارج کے وقت ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ کسی کی زاتی یا خاندانی تضیحک سے متعلق مواد شامل نہ ہوتاہم دفتری امور پر اثر انداز ہونے والے امور کو ضرورشکایات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شکایات کنندہ کو الزامات ثابت کرنا ہوں گے بصورت دیگر شکایات کنندہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کاحق حاصل ہوگا،الزام سے متعلق مہیا کئے گئے دستاویزی ثبوت کے درست ثابت ہونے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان مروجہ قوانین کے تحت انکوائری اور انضاطبی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ترجمان کے مطابق شکایات کے اندراج کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر میں ویجی لینس سیکشن میں اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر سید اسد علی شاہ کو نامزد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :