تحر یک انصاف کی چوہدری سرور کی قیادت میں’ چلو چلورائے ونڈ چلو‘ ریلی

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کی سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں”چلو چلورائے ونڈ چلو “ ریلی ‘بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں قرار داد بھی منظور کی گئی ‘ریلی میں کارکنان عوام کو رائے ونڈ مارچ کی شر کت کی دعوت دیتے رہے ‘(ن) لیگی حکومت ‘کر پشن اور نیب کے خلاف نعر ے بازی بھی کی گئی ‘کارکنان وزیر اعظم عمران خان ُکون بچائیگا پاکستان عمران خان کے نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ آج جمعہ کے روز رائے ونڈ مارچ میں کارکنوں کی بھر پور شر کت کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ریلی نکالی جبکہ اس موقعہ سابق اپوزیشن راجہ ریاض احمد ‘ریجن کے صدر چوہدری محمداشفاق ‘ جاوید نیاز منج سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ریلی فیصل آباد موٹروے انٹر چینج سے شروع ہوکر جڑنوالہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی جس میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر اور پارٹی پرچم بھی پکڑ رکھے تھے جبکہ کارکنان حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں قرار داد بھی منظور کی گئی جبکہ ریلی کے شر کاء اور میڈیا سے گفتگو میں تحر یک انصاف کی سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی بلا اشتعال فائر نگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ بن چکا ہے بھارت کی بارڈر پر بلا اشتعال فائر نگ دہشت گردی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی کر پشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن موڑ پر میں داخل ہوچکی ہے اور کر پٹ حکمرانوں کے دن اب اقتدار کے ایوانوں کے نہیں بلکہ جیلوں میں جانے کے آچکے ہیں اور انکو دنیا کی کوئی طاقت اب احتساب سے بچا نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ ملک میں کر پشن کے خلاف ہے اور اس سے ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطر ہ نہیں لیکن جن لوگوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکا ضرور حساب دینا پڑ یگا اور تحر یک انصاف کا احتجاج نہیں رکنے والا یہ اس کے بعد سارے ملک میں پھیل جائے گا۔

راجہ ریاض احمد نے کہا کہ تخت لاہور اپنی سیاسی موت مر نے جا رہا ہے کیونکہ ملک میں جب بھی شفاف احتساب ہوگا تو سب سے پہلے شر یف برداران جیلوں میں جائیں گے اورانکے جیلوں میں جانے سے (ن) لیگ کا بھی صفایا ہو جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں پوری قوم انکے ساتھ ہے ۔ ریجن کے صدر چوہدری محمداشفاق نے کہا کہ کر پشن کے خلاف عمران خان نے جس جرات کیساتھ تحر یک شروع کر رکھی ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے تحریک انصاف اپنے مشن میں ضرور کا میاب ہوگی اور اس ملک سے کر پٹ حکومت کا خاتمہ ہوگا اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :