لاہور میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی‘عمران خان کیلئے20فٹ اونچا سٹیج تیار کر لیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) لاہور میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی‘ پاکستان تحریک انصاف کی رایئونڈ مارچ کے حوالے سے اڈا پلاٹ میں تیاریاں زوروشور سے جاری‘ کھلاڑیوں نے اپنے قائد کے لئے 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اڈا پلاٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے دو دن پہلے ہی ڈیرے ڈالنا شروع کر دیئے ہیں، بیس فٹ اونچا سٹیج ، ڈی جے،لائٹس سے اڈا پلاٹ کو روشن کر دیا گیاکارکنوں کا کہنا ہے کہ تیس ستمبر کو حکومت کو الٹا دیا جائے گا اور نیا پاکستان بن کر رہے گا اڈا پلاٹ میں کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی اداکار حمزہ علی عباسی نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :