پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے،بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے،بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے۔

اکرم درانی نے کہا کہ جنگ نہیں ہوگی،بھارت کو اندازہ ہے کہ جنگ کے نتیجے میں اسے کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے،اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔