سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد پر مبنی ہے، صورت حال پر ہم اچھی طرح سے نظر رکھے ہوئے ہیں ‘ ہماری نظر مشرقی سرحد پر ہے‘ بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد پر مبنی ہے ‘ دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے ‘ صورت حال پر ہم اچھی طرح سے نظر رکھے ہوئے ہیں ‘خاص طور پر ہماری نظر مشرقی سرحد پر ہے‘ بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ‘ بھارت اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی علاقے میں کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی۔ پاکستان ذمہ داری کا ثبوت دیتا رہا ہے اور دیتا رہے گا۔

کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔ بھارت در اندازی کے جھوٹے الزام لگا رہا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ صورتحال پر ہم ہر طرح سے نظر رکھے ہوئے ہیں خاص طور پر ہماری نظریں مشرقی سر حدوں پر ہیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 فوجی جوان شہید ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے پر پاکستانی دستوں نے بھرپور بھارتی جارحیت کا جواب دیا ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ جس پر سرجیکل اسٹرائیک ہوا اور اسے پتہ تک نہ ہو۔ بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ بھارت کی جانب سے کراس بارڈر فائر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :