وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی جارحیت سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطے کی صورتحال پر اور بھارتی جارحیت سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر اعظم نوا زشریف کابینہ کو دورہ امریکہ سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کو دفاع اور خارجہ امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔