وزیراعظم اور آرمی چیف میں ٹیلی فونک رابطہ،بھارتی جارحیت پرتبادلہ خیال

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کنٹرول لائن،ایل او سی،کیل،لیپہ سیکٹرز اور ہاٹ سپرنگ پر بھارتی جارحیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا جس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ غلط ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو بھارتی اشتعال انگیزی پر موثر جواب دینے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :