ریاض:سعودی عرب میں خواتین کے لیے مخصوص پہلے موبائل فون کمپلیکس کو کھول دیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:01

ریاض:سعودی عرب میں خواتین کے لیے مخصوص پہلے موبائل فون کمپلیکس کو کھول ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): وزارتِ عمل برائے سماجی ترقی نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مشرقی علاقے غرناطہ میں خواتین کے لیئے مخصوص موبائل فون کمپلیکس کو باقاعدہ طور پر کھول دیاہے ۔ کمپلیکس میں تقریباََ40بڑی دکانیں بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل رپئیرنگ سے لیکر اسسیریز اور کھانے کی تمام دکانوں پر صرف خواتین ہی نظر آئیں گی۔ خواتین ہی اس بازار میں موبائل فون خریدنے سے لیکر رپئیرنگ تک سب کچھ کر سکتی ہیں۔وزارتِ لیبر کے ترجمان کا کہناہے کہ خواتین کو بڑی فرمیں باقاعدہ کنسلٹینسی فراہم کر رہی ہیں۔ ہمارا مقصد سعودی خواتین کو آگے لانا ہے ۔