پاکستان اوربھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں،چین کا مشورہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) چین نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیدیا، پاک بھارت تعلقات کی بہتری سے خطے میں امن واستحکام کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے خصوصی ایلچی اوراراکین قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکانے چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین سے ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف سے انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی کشمیر کی حالیہ صورتحال پر پوری توجہ ہے اور اس حوالے سے چین ،پاکستان کے موقف کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔چین کے نائب وزیرخارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت رابطوں اور بات چیت کو مضبوط بناتے ہوئے اچھے انداز میں تنازعات کو حل کر سکیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و اتحکام کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :