کراس بارڈر فائرنگ میں بھارت کے 6 فوجی جہنم واصل، باوثوق ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 14:59

کراس بارڈر فائرنگ میں بھارت کے 6   فوجی جہنم واصل، باوثوق ذرائع

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : کراس بارڈر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیکس کا نام دینے والے بھارتی میڈیا نے پاکستانی جوانوں کی شہادت پر تو خوب خوش کا اظہار کیا ہے لیکن وہ اپنی عوام کو ابھی تک یہ نہیں بتا سکے کے کراس بارڈر فائرنگ میں بھارتی آرمی کے بھی 6 جوان ہلاک ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق پاک بھارت کراس بارڈر فائرنگ میں بھارتی آرمی کے 6 جوان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عسکری ذرائع کے مطابق بھارت کو اس فائرنگ کے نتیجےمیں شدید نقصان پہنچا ہے ۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کی 3 اہم چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :