بھارت کا پاکستان کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 14:30

بھارت کا پاکستان کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور۔ بھارتی میڈیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : زمینی جارحیت کے بعد بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے بھی آزمانا شروع کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بھارت نے ائیر سروسز ایگریمنٹ پر نظر ثانی بھی شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کسی فضائی کمپنی کی پرواز پاکستان نہیں آتی جبکہ پاکستان کی 5 پروازیں ہفتے میں بھارت جاتی ہیں۔ جن کو بند کرنے پر غور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :