پرامن ہمسائیگی کے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے

ہماری بہادر مسلح افواج مادر وطن کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی بھارتی جارحیت کی مذمت ، شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:11

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال اور کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں لائن آف کنٹرول پر 2 پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہید ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ہمسائیگی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور اس کا غلط مطلب نہیں لیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج مادر وطن کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور پاکستان کی خود مختاری کو مجروح کرنے کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔