محسن بھوپالی کی وفات علم و ادب کا بڑا نقصان ہے

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا نا مور شاعر محسن بھوپالی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:05

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ممتاز شاعر محسن بھوپالی کے انتقال پر گہر ے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محسن بھوپالی شاعری کی مختلف اصناف میں اپنی ایک منفرد شناخت کے حامل تھے اور قطعہ کہنے کے حوالہ سے ان کے کمال کی دنیا معترف ہوئی۔ ان کا انتقال علم و ادب کا ایک بڑا نقصان ہے ۔عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل دے۔