پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اکرم درانی

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:05

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، خطے میں امن کا خواہشمند ہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، پرامن ملک ہے، خطہ میں امن کا خواہشمند ہے، بھارت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگ نہیں ہو گی، بھارت کو اس کا اندازہ ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا جائے گا بلکہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :