خواتین اور انسانی حقوق کی آگاہی کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:02

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر خواتین اور انسانی حقوق کی آگاہی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ اس کی سربراہی اراکین پارلیمنٹ کریں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کے سوال کے جواب میں وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے بتایا کہ انسانی حقوق کی آگاہی کے لئے چاروں صوبوں میں آگاہی مہم چل رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رکنیت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے حوالے سے ان کی ضروریات پوری کرے گا۔ کامران مائیکل نے بتایا کہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے انسانی حقوق کے حوالے سے کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔ اس کی سربراہی اراکین پارلیمنٹ کریں گے۔ یہ خواتین اور انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ملک میں انسانی حقوق کی آگاہی کے لئے مہم چلائی ہے جس میں ریاستی ٹی وی چینلز پر تین روز کے لئے جبکہ پرنٹ میڈیا پر چھ روز کے لئے مہم چلائی گئی۔ ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانونی مشاورت کے لئے بلا معاوضہ ہیلپ لائن 1099 شروع کی گئی ہے۔ مختلف یونیورسٹیوں میں 2015ء اور 2016ء کے دوران 29 سیمینار منعقد کرائے گئے۔

متعلقہ عنوان :