سپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں سے متعلقہ سوالات کے تعین کے لئے باقاعدہ بنیادوں پر جائزہ کی ہدایت

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:02

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی نے وزارتوں سے متعلقہ سوالات کے تعین کے لئے باقاعدہ بنیادوں پر جائزہ کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے آغاز پر وقفہ سوالات میں سوال کی منتقلی پر نوید قمر نے کہا کہ وزارتوں کے درمیان سوال کی حدود کا تعین مشکل ہوتا ہے۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ یہ کابینہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کابینہ سیکریٹریٹ کو بروقت آگاہ کیا کرے۔ اگر سیکریٹری کابینہ ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے تو ہمیں چارج دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کو ریگولر بنیادوں پر دیکھا جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ آج ہی اس بارے میں تفصیلات لیں گے۔

متعلقہ عنوان :